دکی میں مسلح افراد 3 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے

مزدوروں نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کر کے سارا سامان جلا دیا، پولیس


ویب ڈیسک November 13, 2024
فوٹو فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دکی میں تعمیراتی کیمپ میں کام کرنے والے تین مزدوروں کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق دکی کے علاقے غڑواس کے قریب تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا اور سامان سمیت اس کو نذر آتش کردیا۔

مسلح افراد نے وہاں موجود کام کرنے والے تین مزدوروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کیمپ نذر آتش کرنے کے نتیجے میں جرنیٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے