فلم ’دی وزرڈ آف اوز‘ میں استعمال ہونے والے جوتے نیلامی کیلیے پیش

جوتوں کی یہ جوڑی 1939 کی میوزیکل فلم میں جوڈی گارلینڈ کے زیر استعمال متعدد جوڑوں میں سے ایک ہے


ویب ڈیسک November 14, 2024
(تصویر: اے پی)

مشہور ہالی ووڈ فلم ‘دی وزرڈ آف اوز‘ میں جوڈی گارلینڈ کے استعمال میں آنے والے جوتوں کا جوڑا چوری ہونے کے تقریباً دو دہائیوں بعد نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔

امریکی شہر ڈیلاس کے ہیریٹیج آکشن کے اعلان کے مطابق جوتوں کی نیلامی کےلیے آن لائن بولی لگنا شروع ہو چکی ہے جو کہ 7 دسمبر تک جاری رہے گی۔

آکشن کمپنی نے یہ جوتے مائیکل شا سے حاصل کیے تھے جو کہ نادر اشیاء اکٹھا کرنے کا شوق رکھتے تھے اور 1939 کی اس میوزیکل فلم میں استعمال کیے گئے یہ جوتے سب سے پہلے انہوں نے حاصل کیے تھے۔

2005 میں مائیکل نے یہ جوتے منیسوٹا میں قائم جوڈی گارلینڈ میوزیم کو دیے تھے جہاں پر کسی شخص نے ڈسپلے کیس توڑ کر جوتے چرالیے جن کی بعد ازاں 2018 میں ایف بی آئی نے کھوج لگائی۔

چوروں نے یہ جوتے اس غلط فہمی میں چرائے تھے کہ ان جوتوں پر اصلی جواہرات لگے ہوئے ہیں۔

اب میوزیم جوتوں کے اس جوڑے کو نیلام کر رہا ہے جو کہ فلم کے بننے کے دوران جوڈی گارلینڈ کے زیر استعمال متعدد جوتوں میں ایک جوڑا ہے اور ان جوڑوں میں سے اب صرف چار ہی باقی بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں