موسمی کا استعمال دل کیلیے انتہائی مفید ثابت

موسمی کا جوس پینے سے خون میں اضافہ اور جلدی بیماریوں میں فائدہ کے ساتھ پیشاب کی خرابی کی شکایت بھی دور ہوتی ہیں


Net News July 22, 2014
موسمی کا جوس پینے سے خون میں اضافہ اور جلدی بیماریوں میں فائدہ کے ساتھ پیشاب کی خرابی کی شکایت بھی دور ہوتی ہیں، فوٹو : فائل

بارشوں کی بہار مون سون کے موسم میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمی کا استعمال انتہائی بہترین ہے اور اس موسم کے لیے موسمی سے بہتر شاید ہی کوئی پھل ہو۔

ماہرین کے مطابق اس پھل میں وٹامن اے، بی' کیلشیم، آیوڈین، فاسفورس، سوڈیم، جیسی غذاییت ہوتی ہیں اور یہ پھل اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے' ان خصوصیات کی وجہ سے یہ پھل مون سون میں کافی فائدہ مند ہے۔

موسمی کا جوس پینے سے خون میں اضافہ اور جلدی بیماریوں میں فائدہ کے ساتھ پیشاب کی خرابی کی شکایت بھی دور ہوتی ہیں جب کہ دل کے مریضوں کے لیے موسمی کا جوس کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ موسمی میں موجود فائبر رس میں اضافہ کرتا ہے اور قبض، پیٹ میں اکڑن، گیس جیسے مسائل دور کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنھیں پیشاب زیادہ آتا ہو، پیٹ خراب ہو یا سردی زکام ہو وہ کم مقدار میں دن کے وقت ہی موسمی کا جوس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔