امریکا کے ساتھ رابطوں کے چینلز موجود ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بنیادی اختلافات کے باوجود رابطوں کے ذرائع موجود ہیں۔
ایرانی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے تہران میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات کا معاملہ بنیادی ہے جوہوسکتا ہے کبھی حل نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لاگت اور کشیدگی کم کرنے کے لیے انتظامات کی ضرورت ہے۔
ایرانی صدر نے نشان دہی کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے راستے اس وقت بھی موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ گزشتہ ماہ براہ راست جوہری مذاکرات کا کوئی جواز نہیں تھا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں ان مذاکرات کے لیے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے جب تک ہم موجودہ بحران کا خاتمہ نہیں کرسکتے ہیں۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ایرانی دورے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران اور اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کے ادارے کے درمیان طویل تعاون کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ ملاقاتوں کے دوران مسائل کے بھی ابھر کے سامنے آتے رہے ہیں۔