تیسرا ٹی20: بھارت نے جنوبی افریقا کو 11 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی


ویب ڈیسک November 14, 2024
(تصویر: اے ایف پی)

بھارت نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے تلک ورما 56 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 107 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 50، ہاردک پانڈیا 18، رمن دیپ سنگھ 15، رنکو سنگھ 8، کپتان سوریا کمار یادو 1 اور سنجو سیمسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اکشر پٹیل نے ناٹ آؤٹ 1 رن کی باری کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور اینڈائل سِملین نے 2، 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

220 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا سکی۔

پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن 17 گیندوں پر طوفانی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہینرک کلاسن 41، کپتان ایڈن مارکرم 29، ریزا ہنڈرکس 21، رائن رِکلٹن 20، ڈیوڈ ملر 18 اور ٹرسٹن اسٹبز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اینڈائل سِملین 5 اور جیرالڈ کوٹزے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3، ورون جکرورتی نے 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں