صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد؛ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید مقدمے سے بری

تھانہ بنی گالہ پولیس نے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا


ویب ڈیسک November 14, 2024

اسلام آباد:

صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تشدد کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کو مقدمے سے بری کر دیا۔

سینیئر سول جج احتشام عالم نے کیس کی سماعت کی۔ فیصل جاوید خان اپنے وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

تھانہ بنی گالہ پولیس نے نجی ٹی وی کیمرہ مین سمیت دیگر صحافیوں پر ہلا بولنے، دھمکانے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے سینٹیر فیصل جاوید سمیت دیگر کے خلاف 12 اگست 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں