کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

ضمنی انتخاب کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک November 14, 2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔  

مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں سمیت 8 آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملک منصور افسر کے 8 فروری کے الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہو جانے سے وارڈ نمبر 6  کی  نشست خالی ہوئی تھی۔  مسلم لیگ ن نے حاجی طارق راجپوت ، پی ٹی آئی نے پیر زادہ محمد ذیشان علی اور پیپلز پارٹی نے عدیل اعظم بٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں مرد و خواتین کے لیے 27 پولنگ اسٹیشن اور 82 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔ ووٹرز کی مجموعی تعداد 36534 ہے جن میں 18781 مرد اور 17753 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔