وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا نجی بینک اور 9ملزمان پر ایک کروڑ روپے جرمانہ

بینک سے مجبور ہو کر مستعفی ہونے والی سینیئر خاتون ملازمہ کے حق میں فیصلہ دیا گیا


ویب ڈیسک November 14, 2024

اسلام آباد:

غیر امتیازی سلوک پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے نجی بینک اور 9 ملزمان پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بینک سے مجبور ہو کر مستعفی ہونے والی سینیئر خاتون ملازمہ کے حق میں فیصلہ دیا۔

فوسپا نے 9 ملزمان پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، جرمانے کی رقم کا 50 فیصد براہ راست شکایت کنندہ کو اور 50 فیصد قومی خزانے میں بطور جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔ بینک کو بھی 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

شکایت کنندہ بینک کی سب سے سینیئر خاتون ملازمہ تھی، خاتون کو مبینہ طور پر کئی سالوں تک صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون نے دستاویزی شواہد فراہم کیے اور صنف کی بنیاد پر غیر مساوی سلوک کی نشاندہی کی، شکایت کنندہ کو خاتون ہونے کی وجہ سے ترقی سے محروم کیا گیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بینک ہٰذا میں مساوی تحفظ اور منصفانہ مواقع کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی واضح کمی کی نشاندہی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں