چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ پاکستان کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا

کسی دوسرے ملک منتقل ہوئی تو 65 ملین ڈالر میزبانی فیس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک November 14, 2024

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے کے بعد ہائبرڈ ماڈل پر قائل کرنے کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانے لگا۔


رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی پاکستان سے کسی دوسرے ملک منتقل ہوئی تو 65 ملین ڈالر میزبانی فیس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جبکہ دستبرداری کی صورت میں پابندیوں کے ساتھ ریونیو شیئر سے بھی محروم ہونا پڑسکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے پر سخت جواب دینے کا عندیہ دیا ہے، جس پر بھارت نے اپنے میڈیا کے ذریعے پی سی بی کو مالی نقصان سے ڈرانا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیا

چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے 3 شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، بھارت ٹیم بھیجنے سے انکار کے بعد ہائبرڈ ماڈل اپنانے کیلیے آئی سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ 

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی: بھارتی انکار پر پاکستان کے سخت مؤقف سے آئی سی سی مشکل میں پھنس گیا

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے سے آئی سی سی کو بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ براڈکاسٹرز اور اسپانسرز دونوں ہی توقع کرتے ہیں کہ آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں