اسٹار بیٹر بابراعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کیلئے ٹیسٹ جرسی عطیہ کردی۔
برسبین میں آسٹریلوی اسٹار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فاؤنڈیشن کیلئے عطیات جمع کررہا ہوں، بابراعظم نے اپنی ٹیسٹ جرسی دی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
اس موقع پر بابراعظم نے کہا کہ میں عثمان بھائی سے رابطے میں رہتا ہوں، میچز میں تو بات چیت ہوتی رہتی ہے، میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں کچھ سپورٹ کرسکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں پہلے نمبر پر آگئے
سابق کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کیلئے کچھ کر پانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔