پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبرایس بابر نے کہا ہے کہ روز انتشار اورمارچ کی نئی کال دی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنمااکبرایس بابرنے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ برطانیہ میں ہنگامہ کرنے والوں کو عدالت نے فوری سزائیں دیں۔ ہمارے ہاں انصاف کا نظام رٹ آف دی اسٹیٹ قائم کرنے میں کرداراداکرے۔ روز انتشار اور مارچ کی کال دی جاتی ہے۔
اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن پر فراڈکیا گیا۔ 10 سال پہلے فارن فنڈنگ کیس دائر کیا تھا۔ میں پہلاشخص تھاجس نے اس سونامی اور فراڈ میں پہلی کیل ٹھونکی تھی۔ فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ بھی آگیا لیکن عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں بہت بڑے پیمانے پر بے قاعدگی ہوئی۔ اگر فارن فنڈنگ کیس پر عملدرآمد ہوجائے تو پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ جیلوں میں ہوگی۔
بانی رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسےمیں امریکی جھنڈا لہراکرغلامی کاثبوت دیاگیا۔ امریکی جھنڈا پی ٹی آئی جلسےمیں لہرانے والوں کیلئے ڈوب مرنے کامقام ہے۔ فلسطین اور لبنان میں نسل کشی پر پی ٹی آئی نے کبھی مذمت نہیں کی۔ احتجاج اور دھرنے والوں نےہمارے بنیادی حقوق داؤپر لگادیئے ہیں۔ پی ٹی آئی انتشاریوں کے ہاتھ میں ہائی جیک ہوچکی ہے۔