عمران خان کا حکم ہے احتجاج میں سب شریک ہوں گے، بیرسٹرگوہر

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک November 14, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہے احتجاج میں سب شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں ان کا حکم ہے کہ احتجاج میں سب شریک ہوں۔ ہم ان کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ کو بتایا کہ میں گاؤں گیا ہوا تھا فائل میرے پاس نہیں ہے۔ درخواست کرتا ہوں کہ تھوڑا وقت مزید دیا جائے۔ کمیشن ممبر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کے لیے وقت درکار ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں