پاور سیکٹر نے گیس کی کھپت میں کمی کر دی

پاور سکیٹر کی طرف سے گیس کی کھپت کم کرنے سے سوئی گیس کے سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا


ویب ڈیسک November 14, 2024

لاہور:

پاور سیکٹر نے بجلی بنانے کے لیے آر ایل این جی کی کھپت میں کمی کر دی ہے۔

سوئی گیس ذرائع کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی بجلی کی کھپت میں کمی آئی ہے، پاور سیکٹر نے آر ایل این جی کی کھپت 285 ملین کیوبک فٹ کم کی ہے۔

سوئی گیس کمپنیوں نے وزارت پیٹرولیم و گیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پاور سکیٹر کی طرف سے گیس کی کھپت کم کرنے سے سوئی گیس کے سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا۔

گیس کی کھپت کم ہونے سے گیس کے ٹراسمیشن سسٹم پر لائن پریشر میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں