نیپرا کا نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کوشوکاز دینے کا فیصلہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیا


ویب ڈیسک November 14, 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ کی خلاف ورزی پر کے الیکٹرک کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنکش فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک کو اس سلسلے میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کےالیکٹرک کے ترکمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک  کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنکش کا اجرا جاری ہے۔ نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نصب کیے گئے ہیں۔ نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں