سرکاری اسپتال  کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد

لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے، جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک November 14, 2024
فوٹو فائل

 

سیالکوٹ: سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر سے نوجوان لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد ہوئی۔
 
پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
 
ذرائع کے مطابق برہنہ برآمد ہونے والی لڑکی کی لاش 3 سے 4 دن پرانی لگتی ہے۔ لڑکی کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان ہے۔ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجوا دیا ہے۔
 
سرکاری اسپتال سے نوجوان لڑکی کی برہنہ لاش ملنے کے بعد اسپتال انتظامیہ پر کئی سولات اٹھ گئے ہیں کہ لڑکی کون ہے، کس نے قتل کیا اور واقعہ کیسے پیش آیا۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ اپنا مؤقف دینے سے انکاری ہے۔
 
واقعے کے بعد سے پرنسپل، ایم ایس، دیگر افسران اور عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی مکمل خاموش واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں