پاکستانی مداح نے پنجابی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو کروڑوں کے تحائف سے نواز دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
حال ہی میں میکا سنگھ کا امریکی ریاست مسیسیپی کے شہر بیلوکسی میں ایک بڑا کنسرٹ منعقد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے شرکت کر کے اسے کامیاب بنا دیا۔
اس کنسرٹ میں شریک ایک پاکستانی مداح نے میکا سنگھ کو کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیئے جس میں رولیکس، وائٹ گولڈ کی موٹی چین اور ہیرے کی انگوٹھیاں شامل تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر گانا گنگنا رہے ہیں جبکہ ان کا دلدادہ مداح اسٹیج پر آکر انہیں زیورات پہنا رہا ہے اور میگا کے گلے لگ کر ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔
ان تحائف کی مجموعی قیمت 3 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے اس دیوانے مداح کا تعلق پاکستان سے ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر دونوں ممالک کے صافرفین کی جانب سے تبصرے کئے جارہے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، جو سیاست کی نظر ہو جاتی ہے۔