بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہے؟

اس اداکارہ کی دولت آج کی تمام اداکاراؤں سے کئی زیادہ ہے


ویب ڈیسک November 14, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور متعدد شعبوں میں خدمات انجام دینے والی جوہی چاؤلہ بالی ووڈ کی ایشوریہ اور دییپیکا سے لے کر مادھوری اور ریکھا تک سب سے زیادہ دولت مند اداکارہ ہیں۔

 جوہی چاؤلہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک کاروباری شخصیت، سماجی کارکن اور آئی پی ایل کی شریک مالک بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ انکی آمدنی صرف اداکاری پر نہیں بلکہ کاروبار سے بھی ہے۔

 انہوں نے 1986 میں فلم ’سلطنت‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اور اس کے بعد متعدد کامیاب فلموں جیسے ڈر، انداز، ہم ہیں راہی پیار کے، یس باس، ڈپلیکیٹ اور عشق میں مرکزی کردار ادا کیے اور خوب نام کمایا۔

حال ہی میں جاری ہونے والی رچ لسٹ 2024 کے مطابق جوہی چاؤلہ بھارت کی امیر ترین اداکارہ بن کر سامنے آئی ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 4600 کروڑ بھارٹی روپے ہے جس سے انہوں نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور ایشوریہ رائے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جوہی چاؤلہ کو حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم ’فرائیڈے نائٹ پلان‘ میں دیکھا گیا، جس میں بابل خان نے بھی اداکاری کی، اس فلم کے زریعے جوہی نے کئی سالوں بعد اسکرین پر واپسی انٹری دی ہے۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز اور شادی سے متعلق مشکلات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کیریئر کو بچانے کے لیے شادی کو خفیہ رکھنا چاہتی تھیں۔ اس دوران ان کی والدہ کے انتقال نے انہیں شدید غم اور مشکل حالات میں مبتلا کر دیا تھا، اور وہ اپنے کام اور ذاتی زندگی میں سب کچھ کھونے کے خوف کا شکار تھیں تاہم انہوں نے خود کو سنبھالتے ہوئے ہر شعبے میں واپسی کی اور کامیابی حاصل کی۔

یاد رہے کہ جوہی چاؤلہ کی شادی کاروباری شخصیت جے مہتا سے ہوئی جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں