جعفر آباد سے پولیو کا پہلا کیس سامنے  آگیا، ملک بھر میں تعداد 49 ہو گئی

قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے تصدیق کردی، رواں سال بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا ہے


ویب ڈیسک November 14, 2024

 

جعفر آباد میں پولیو کا پہلا کیس  سامنے آ گیا، جس کے بعد ملک بھر میں رواں برس ہونےو الے کیسز کی تعداد 49 ہو گئی۔
 
قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے۔ جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس کی سرحد بلوچستان اور سندھ کے ساتھ ملتی ہے۔
 
واضح رہے کہ بلوچستان اس سال سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد رواں سال 24  رپورٹ ہو چکی ہے
 
سندھ میں رواں برس اب تک 13، کے پی کے میں 10 اور پنجاب و اسلام آباد  میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں