معروف کامیڈی پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے ایک حالیہ قسط میں بنگالی شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی نظم ’اکلا چلو‘ پر مذاق کرنے پر بنگالی کمیونٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
شو میں کپل شرما اور ان کی ٹیم کے مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک نے اس نظم کو بدل کر "پچلا چلو" بنایا، جس پر بنگالی کمیونٹی کی جانب سے مذمت اور قانونی نوٹس جاری کیا گیا۔
بنگالی شاعری کے ممتاز شاعر سجاتو بندیوپادھیائے اور موسیقار اندرادیپ داس گپتا سمیت متعدد فنکاروں نے اس شو کی مذمت کی اور کہا کہ مذاق اور تمسخر کے درمیان ایک نازک حد ہوتی ہے جسے عبور کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
بونگو بھاشی مہاسبھا فاؤنڈیشن نے شو کے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں شو کے کلچر اور مذہبی سرحدوں کو عبور کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
سلمان خان، جو کبھی اس شو کے پرانے سیزنز کے شریک پروڈیوسر رہ چکے ہیں، نے اس تنازعہ سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کیا۔ ان کے نمائندے کے مطابق سلمان خان یا ان کی کمپنی کا اس وقت نیٹ فلکس پر چلنے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔