ایک ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے

اکتوبرمیں برآمدات 2.975ارب ڈالررہیں،سالانہ تجارتی خسارہ 6فیصد کم (فوٹو: فائل)

کراچی:

ایک ہفتے کے دوران  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اسٹیٹ بینک نےز رمبادلہ کے ذخائر سے متعلق  ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اضافے کے بعد 8 نومبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، یوں گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 3 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق 8 نومبر کو ختم  ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ  کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 

Load Next Story