سکیش چندرشیکھر کے تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے لاعلم تھی، جیکولین فرنینڈس کا انکشاف

کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر کو مقرر ہے جہاں عدالت جیکولین پر عائد الزامات پر مزید بحث کرے گی


ویب ڈیسک November 14, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ذریعے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ سکیش چندرشیکھر کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے بے خبر تھیں۔

 

 
200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے اس کیس میں، جو چندرشیکھر کے مبینہ فراڈ سے جڑا ہوا ہے، ای ڈی نے فرنینڈس پر بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

جیکولین کے وکلاء نے مؤقف دیا کہ اداکارہ نے سمجھا کہ یہ تحائف ذاتی نوعیت کے ہیں اور انہیں ان کے غیر قانونی ذرائع کا علم نہیں تھا۔ جسٹس انیش دیال نے معاملے پر رائے دی کہ "کیا بالغ افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تحفے کی اصل جانچ کریں؟"

ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ چندرشیکھر نے یہ تحائف کاروباری شخصیت آدتی سنگھ کی اہلیہ سے مبینہ طور پر نکالی گئی رقم سے خریدے تھے، تاہم جیکولین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جب اس فراڈ کی خبریں پڑھیں تو انہوں نے چندرشیکھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیا۔

کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر کو مقرر ہے، جہاں عدالت جیکولین کی قانونی ذمہ داریوں اور ان پر عائد الزامات پر مزید بحث کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں