سکیش چندرشیکھر کے تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے لاعلم تھی، جیکولین فرنینڈس کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ذریعے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ سکیش چندرشیکھر کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف کے غیر قانونی ذرائع سے بے خبر تھیں۔
جیکولین کے وکلاء نے مؤقف دیا کہ اداکارہ نے سمجھا کہ یہ تحائف ذاتی نوعیت کے ہیں اور انہیں ان کے غیر قانونی ذرائع کا علم نہیں تھا۔ جسٹس انیش دیال نے معاملے پر رائے دی کہ "کیا بالغ افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تحفے کی اصل جانچ کریں؟"
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ چندرشیکھر نے یہ تحائف کاروباری شخصیت آدتی سنگھ کی اہلیہ سے مبینہ طور پر نکالی گئی رقم سے خریدے تھے، تاہم جیکولین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جب اس فراڈ کی خبریں پڑھیں تو انہوں نے چندرشیکھر سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیا۔
کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر کو مقرر ہے، جہاں عدالت جیکولین کی قانونی ذمہ داریوں اور ان پر عائد الزامات پر مزید بحث کرے گی۔