زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11پیسے کی کمی سے 277روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی


احتشام مفتی November 14, 2024

کراچی:

آئی ایم ایف کی فنانشل گیپ پورا کرنے اور ریونیو اہداف کے حصول سے متعلق پاکستان کی تجاویز سے اتفاق کی خبروں، معیشت کے درست سمت پر گامزن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو دوسرے دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں انفلوز  کے اضافے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ 

ایک موقع پر ڈالر 30پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن اس دوران درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 11پیسے کی کمی سے 277روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آئی ایم ایف حکام کی معیشت میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان، حکومت کی جانب سے 5ارب ڈالر کے فنانشل گیپ کو پورا کرنے کے لیے چین سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی امید اور سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے علاوہ موخر ادائیگیوں پر خام تیل ملنے کی امید پر ڈالر کی نسبت روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں