سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی کمی سے مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوگئی


ویب ڈیسک November 14, 2024
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے—فوٹو: فائل

کراچی:

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑی کمی آگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی سے 2552 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے دو لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4716 روپے کی کمی سے دو لاکھ 9 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250 روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں