کیا سلمان خان سنگھم سیریز کا حصہ بن گئے ہیں، روہت شیٹی نے خاموش توڑ دی

فلم "سنگھم اگین" کے اختتام پر سلمان خان کی مختصر انٹری نے شائقین کو حیران کر دیا تھا


ویب ڈیسک November 14, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کا کردار چلبول پانڈے، اجے دیوگن کے کردار باجیراؤ سنگھم کے ساتھ ایک ہی فلم میں نظر آئیں گے، مگر یہ دونوں کردار ان کے "کاپ یونیورس" کا حصہ نہیں بنیں گے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک "اسٹینڈالون" پروجیکٹ ہوگی، جس میں دو الگ "آئی پی" (intellectual properties) یا کائناتیں ملیں گی، مگر اس کا موجودہ پولیس یونیورس سے تعلق نہیں ہوگا۔

روہت شیٹی نے ایک انٹرویو میں بتایا، "ہم اپنے کردار بنا رہے تھے اور یہ کردار ایک دوسرے کی کہانیوں میں شامل ہو رہے تھے۔ مگر چلبل اور سنگھم ایک دوسرے کے کائناتوں میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ایک الگ فلم میں ہوں گے۔"

فلم "سنگھم اگین" کے اختتام پر سلمان خان کی مختصر انٹری نے شائقین کو حیران کر دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنا مشہور جملہ "سواگت نہیں کروگے ہمارا؟" بولا۔ اس پر بات کرتے ہوئے شیٹی نے کہا کہ اس مختصر انٹری کا مقصد محض اگلی فلم کا تعارف کرانا تھا نہ کہ سلمان کو مکمل طور پر فلم میں شامل کرنا تھا۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں