باجوڑ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکریٹری جنرل کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس

جماعت اسلامی باجوڑ کے سیکریٹری جنرل کو عنایت کلے پھاٹک پر شہید کیا گیا، پولیس—فوٹو: ایکسپریس

BAJAUR:

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صوفی حمید کا جسد خاکی کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story