کم وقت میں اپنے وزن کے برابر بینچ پریس لگانے کے ریکارڈ کی کوشش

خاشیار فرزام نے ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے وزن کے برابر بینچ پریسنگ کے 44 ریپس لگائے


ویب ڈیسک November 14, 2024

کینیڈا کے ایک شہری نے کم وقت میں اپنے وزن کے برابر زیادہ تعداد میں بینچ پریس لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاشیار فرزام نے کینیڈا کے شہر کچنر میں قائم لِلس جم میں ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

خاشیار فرزام نے بتایا کہ ان کا وزن 91.5 کلوگرام اور ان کو ریکارڈ بنانے کے لیے 38 ریپس لگانے تھے لیکن انہوں نے 44 کیے۔

ان کی جانب سے کی گئی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ اگر ان کو یہ ریکارڈ مل جاتا ہے تو یہ ان کا دوسرا ریکارڈ ہوگا، اس سے قبل وہ 30 سیکنڈ میں زیادہ وزن کی بینچ پریسنگ کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں