گوجرخان، نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل، خواتین سمیت ملزمان گرفتار

ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس


ویب ڈیسک November 14, 2024
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ہے—فوٹو: فائل

راولپنڈی:

پولیس نے  کاروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل پل کے نیچے سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل کرلیا اور قتل میں ملوث  2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کونین زہرہ،  اس کی والدہ معروف، عاصم اور فیاض شامل ہیں اور ملزمان نے ذاتی رنجش پر چکوال میں گھر بلا کر مقتول قیصر کو نشہ آور مشروب پلایا اور تشدد کرکے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقول کی لاش گوجر خان میں پل کے نیچے پھینک دی تھی تاہم ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور گوجرخان پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں