KOHAT:
خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ ملز ایریا میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بیان میں بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او کوہاٹ محمد عمر خان فوری طور پر تھانے پہنچ گئے اور اسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس جوانوں کی عیادت کی۔
پولیس نے دستی بم حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش کے لیے شہر کی ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔