کراچی؛ غلط انجکشن سے بچی جاں بحق، نجی کلینک کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے بچی کےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے


Munawar Khan November 14, 2024
بچی کو بخار کی شکایت پر نجی کلینک اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا—فوٹو: فائل

کراچی:

محمود آباد پولیس نے غلط انجکشن کی وجہ جاں بحق ہونے والی بچی کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب کی دفعہ کے تحت نجی کلینک کے نامزد ڈاکٹر کے خلاف درج کرلیا۔

محمود آباد پولیس نے 3 سالہ شزہ عرف شہزادی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ نمبر 335 سال 2024 قتل بالسبب کی دفعہ 322 کے تحت متوفیہ کی والد گل محمد کی مدعیت میں درج کر لیا۔

پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 3 سالہ شزہ کو بخار کی شکایت پر محمود آباد کے علاقے اختر کالونی میں قائم نجی کلینک لے جایا گیا جہاں شزہ کو انجکشن لگانے کے بعد اہل خانہ گھر لے گئے لیکن ان کی طبعیت اچانک بگڑنے پر اسے دوبارہ کلینک منتقل کیا گیا۔

بچی کو بعدازاں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں، جس کے بعد بچی کے اہل خانہ اور اہل محلہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ نجی کلینک میں بچی کو غلط انجکشن لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ  کا کہنا تھا کہ غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے بچی جان سے چلی گئی تاہم انوسٹی گیشن پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں