انٹرنیٹ کی دنیا میں صارفین کے لیے سب سے اہم چیز ان کا پاسورڈ ہوتا ہے لیکن ایک تازہ ترین مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے پاسورڈ رکھنے کے معاملے میں انتہائی لاپرواہی برتتے ہیں۔
پاسورڈ نورڈپاس اور تھریٹ منیجمنٹ سافٹ ویئر نورڈ اسٹیلر کے اشتراک سے ترتیب دی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں زیر استعمال نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کا سب سے عام پاسورڈ 123456 دیکھا گیا۔ یہ پاسورڈ 30 لاکھ سے زائد نجی جبکہ 12 لاکھ سے زائد کارپوریٹ اکاؤنٹ رکھنے والوں نے استعمال کیا تھا۔
نورڈ پاس کے تجزیے میں بتایا گیا کہ ’123456‘ ایک بار پھر دنیا کے بدترین پاسورڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چھ سال سے سالانہ بنیاد پر ہونے والی تحقیق میں 6 میں سے 5 بار اس پاسورڈ نے فہرست میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
تجزیے کے مطابق نجی اکاؤنٹس کے ٹاپ 5 پاسورڈ درج ذیل ہیں:
- 123456
- 123456789
- 12345678
- password
- qwerty123
جبکہ کارپوریٹ اکاؤنٹس کے ٹاپ 5 پاسورڈ یہ ہیں:
- 123456
- 123456789
- 12345678
- secret
- password