موقع دیا جائے تو صرف 6 ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں میانداد

پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل تھا تب بھی چیئرمین کو پلان دیا لیکن کوئی غور نہیں کیا گیا،سابق کرکٹر


Sports Reporter July 22, 2014
پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل تھا تب بھی چیئرمین کو پلان دیا لیکن کوئی غور نہیں کیا گیا،سابق کرکٹر فوٹو: اے پی پی/فائل

لاہور: سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ موقع دیا جائے تو صرف 6ماہ میں پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل تھا تب بھی چیئرمین کو پلان دیا لیکن کوئی غور نہیں کیا گیا،ماضی میں نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں سینئرز سے سیکھتے تھے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ سینئر پلیئرز کو خود سیکھنے کی ضرورت ہے۔

پی سی بی کو اپنی کمائی کا زیادہ حصہ ڈومیسٹک کرکٹرز پر خرچ کرکے انھیں مالی لحاظ سے آسودہ کرنا چاہیے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی،انھوں نے کہا کہ ماضی میں اسکول اور کالج کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا تھا،تاہم اب ہم ریجنز پر حد سے زیادہ انحصار کر رہے ہیں، دوسری جانب انگلش کاؤنٹیز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنے کے مواقع بھی محدود ہوتے جارہے ہیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا پلان عید کے بعد سامنے لاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |