ذیا بیطس کا عالمی دن؛ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد

سیمینار کا مقصد ذیابیطس، اس کی اقسام، علامات اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز اور سینٹ پیٹرک ہائی سکول کے زیر اہتمام 14 نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ذیابیطس، اس کی اقسام، علامات اور علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار میں لوگوں میں اس بیماری سے ہونے والی پیچیدگیوں، علاج اور احتیاط کے بارے میں آگاہ کیا گیامعروف طبی پیشہ ور، انسان دوست، اور ماہر مصنف، ڈاکٹر جے پال چھابڑیا نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ رفیعہ ملاح نے تقریب کو ماہرانہ انداز میں ترتیب دیا۔

 سنیٹ پیٹرک ہائی اسکول کے پرنسپل فادر ماریو نےتقریب کے انعقاد کے لیے ڈائریکٹوریٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاجس سے نوجوانوں اور خواتین کو فائدہ پہنچا۔

ڈاکٹر جے پال چھابڑیا نے ذیابیطس کے اسباب، اثرات اور علاج کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بصیرت انگیز پیشکش پیش کی۔

سینٹ پیٹرک ہائی سکول کے طلباء نے سوال و جواب کے سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔سیمینار کے بعد ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں طلباء اور اساتذہ نے شوگر کا معائنہ کروایا۔

سیمینار میں 3 ہزار سے زائد طلباء کو آگاہی دی گئی۔

Load Next Story