شہباز شریف کی قوم سے باران رحمت کیلیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل
وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے باران رحمت کیلیے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے بارش کیلیے خصوصی دعا مانگی جائے.
وزیراعظم نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے خاص طور پر کہا کہ وہ نماز استسقا کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں، بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئیگی اور بیماریوں سے نجات میں بڑی مدد مل سکتی ہے.
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تاکہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماریشس کے عام انتخابات میں ڈاکٹر نوین رام غلام کو کامیابی اور بعد ازاں وزارت عظمی کا حلف اٹھانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور ماریشس کے دوستانہ اور پرجوش تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ کو فون کرکے انکے بھائی سجاد حسین پیر زادہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔