عوام نے نام نہاد ضمنی بلدیاتی انتخابات کو مکمل مسترد کردیا، ایم کیو ایم

ایم کیوایم پاکستان نے پہلے دن سے اِس بے اِختیار نام نہاد بلدیاتی نظام اور انتخابات کی مخالف ہے

الطاف حسین نے دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کردی تھیں۔ فوٹو: فائل

کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی ضمنی بلدیاتی انتخابات کو عوام کی جانب مسترد کیے جانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمانِ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کی عوام نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے نام نہاد ضمنی بلدیاتی انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ترجمان متحدہ نے مزید کہا کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ووٹنگ کے عمل سے دور رہ کر سندھ حکومت کے نام نہاد بلدیاتی نظام پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم کے مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے۔

ایم کیوایم پاکستان نے پہلے دن سے اِس بے اِختیار نام نہاد بلدیاتی نظام اور انتخابات کی مخالف ہے۔

Load Next Story