ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات، امریکی میڈیا

ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جو کہ ایک خفیہ مقام پر ہوئی جس کی اطلاع بائیڈن انتظامیہ کو بھی نہیں تھی

NEW YORK:

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی سے ملاقات کی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کی شخصیات کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے حوالے گفتگو ہوئی ہے۔

ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، جو کہ ایک خفیہ مقام پر ہوئی جس کی اطلاع بائیڈن انتظامیہ کو بھی نہیں تھی، جبکہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس ملاقات کی تردید کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی نجی ملاقات پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے جو شاید نہ بھی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت کے ایران پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔

Load Next Story