چیمپئینز ٹرافی؛ میزبانی کے حوالے سے جنوبی افریقہ ہی لاعلم

آئی سی سی اور کرکٹ جنوبی افریقہ کے درمیان کوئی رابطہ ہی نہ ہوا، رپورٹس


ویب ڈیسک November 15, 2024

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کو مکمل طور پر جنوبی افریقا منتقل کرنے کی بھارتی افواہوں سے افریقی بورڈ ہی لاعلم نکلا۔


چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انڈین میڈیا نے خبریں چلائیں تھی کہ اگر میزبان ملک ہائبرڈ ماڈل کیلئے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے نہ مانا تو ایونٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کردیا جائے گا۔

تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ دونوں ہی ایسی خبروں سے لاعلم ہیں اور باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ''نیا آپشن'' بھی آگیا

دوسری جانب محدود وقت کے پیش نظر بورڈ کے پاس فی الحال میزبانی کا کوئی قابل عمل آپشن نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا جنوبی افریقہ کو ممکنہ میزبان کے طور پر تجویز کررہا ہے تاکہ اصل میزبان پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کیا جا سکے تاہم اتنے کم وقت میں چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد جنوبی افریقا کیلئے چیلنج ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو میزبانی بھی چھین سکتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جاسکتا ہے لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں