اسرائیل کے دمشق کے رہائشی علاقے پر حملے میں 15 افراد شہید

حملے کا ہدف فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کا ہیڈکوارٹر تھا، اسرائیلی آرمی ریڈیو


ویب ڈیسک November 15, 2024

اسرائیل کے دمشق کے رہائشی علاقے پر حملے میں 15 افراد شہید ہوگئے۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں قدسیہ اور مزہ میں اسرائیلی حملوں میں کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ 

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق دمشق میں ہونے والے حملے کا ہدف فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد کا ہیڈکوارٹر تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کر رہا ہے لیکن گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس طرح کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے علاقہ مزہ کو ماضی میں حزب اللہ، پاسداران انقلاب، حماس اور اسلامی جہاد سمیت فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں کی رہائش کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں