پہلے ٹی20 میں رضوان کی 'غلطی' جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

سیریز کا دوسرا میچ کل (ہفتے) کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بڑی غلطی کی لیکن امپائرز کی نظروں سے اوجھل رہی۔


برسبین کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

یہ میچ بارش کی وجہ سے 7، 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس کے مطابق 2 بالرز محض دو دو اوورز کروانے کے مجاز تھے جبکہ تین بالرز کو بقیہ 3 اوورز کروانے تھے۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

تاہم کپتان محمد رضوان نے ایک بڑی غلطی کرتے ہوئے تین فاسٹ بولر شاہین، نسیم اور حارث سے 2، 2 اوورز کروا ڈالے تاہم فیلڈ اور تھرڈ امپائرز نے دھیان نہ دیا اور وہ پنلٹی سے بچ گئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 میچ کل (ہفتے) کو کھیلا جائے گا۔

Load Next Story