پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے دو روز قبل مسرت جمشید چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد آج انکی رہائی عمل میں آئی۔
مسرت جمشید چیمہ رہائی کے بعد اپنے خاوند جمشید چیمہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئیں۔
مسرت جمشید چیمہ کو ایک ماہ قبل مینار پاکستان پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔