لاہور ہائیکورٹ : پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کالعدم قرار، فوری رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما طاہر اقبال کی نظر بندی کے خلاف جسٹس امجد رفیق کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور نظر بندی کو ختم کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود طاہر اقبال کو وہاڑی سے میانوالی جیل میں شفٹ کیا گیا۔
جسٹس امجد نے کہا کہ عدالت نے نظر بندی کے قانون کے سیکشن 3 کو معطل کررکھا ہے ایسے میں نظر بندی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
عدالت نے نظری بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے طاہر اقبال کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔