حکومت پنجاب کا پہلی سہہ ماہی میں 40 ارب روپے کا سرپلس، وزارت خزانہ کی تصدیق

صوبائی نے مالی سال 25۔2024 کے لیے اپنے بجٹ میں صوبائی سرپلس کی مد میں 630 ارب روپے رکھے ہیں


ویب ڈیسک November 15, 2024

اسلام آباد:

وزارت خزانہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے مالی سال 25۔2024 کی پہلی سہہ ماہی میں 40 ارب روپے صوبائی سرپلس کے حصول کے بیان کی تصدیق کر دی۔

حکومت پنجاب نے مالی سال 25۔2024 کے لیے اپنے بجٹ میں صوبائی سرپلس کی مد میں 630 ارب روپے رکھے ہیں جس پر آئی ایم ایف کا اتفاق ہے۔

وزارت خزانہ نے پہلی سہہ ماہی میں مالیاتی آپریشن کے تازہ ترین اعداد و شمار آئی ایم ایف کے ساتھ 14 نومبر کو شئیر کیے ہیں۔

آئی ایم ایف کی تائید کے بعد وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر نظر ثانی شدہ اعداد و شمار آویزاں کر دیے ہیں جن کے مطابق پنجاب کا صوبائی سرپلس 40 ارب روپے ہے۔

حکومت پنجاب نے حالیہ سالوں میں صوبائی سرپلس کے حصول میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے نظر ثانی شدہ صوبائی سرپلس کے حساب سے حکومت پاکستان نے مالی سال 25۔2024 کی پہلی سہہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ طے پائے 342 ارب صوبائی سرپلس کے ہدف کے مقابلے میں 360 ارب روپے کا صوبائی سرپلس حاصل کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں