برطانوی مصنفہ سمانتھا ہاروی نے 'بکر پرائز' جیت لیا
خلا میں موجود چھ خلابازوں کی کہانی پر مبنی ناول "آربیٹل" کو عالمی اعزاز حاصل
برطانوی مصنفہ سمانتھا ہاروی نے اپنے مختصر ناول "آربیٹل" کے لیے معروف بکر پرائز جیت لیا۔
یہ ناول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر موجود چھ خلابازوں کی کہانی بیان کرتا ہے جو زمین کو دیکھتے ہوئے زندگی، خواہشات، ماحولیات اور نقصان پر غور کرتے ہیں۔
50 ہزار پاؤنڈ انعام جیتنے والی یہ کتاب صرف 136 صفحات پر مشتمل ہے اور خلا میں ترتیب دی گئی پہلی بکر ایوارڈ یافتہ کہانی ہے۔
سمانتھا ہاروی نے اپنی کامیابی کے بعد کہا، "میں نے یہ جیتنے کی امید نہیں کی تھی۔" اپنی تقریر میں انہوں نے اس ایوارڈ کو ان تمام لوگوں کے نام کیا جو زمین، انسانیت، زندگی کے وقار، اور امن کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔
ججوں کے صدر ایڈمنڈ ڈی وال نے کہا، "یہ ایک زخمی دنیا کی کہانی ہے، جسے سمانتھا نے منفرد اور گہری نظر سے بیان کیا۔"
یہ ناول ہاروی کا پانچواں کام ہے، جو ان کی پہلی کتاب "دی وائلڈرنیس" کے 15 سال بعد شائع ہوا۔