ڈائریکٹر دھرمیش درشن کا دو بار شاہ رخ خان کی فلمیں ٹھکرانے کا انکشاف

جب بھی ہم ملتے ہیں وہ میرا احترام کرتے ہیں اور وہ کبھی ناراض نہیں ہوتے کہ میں ان کی پیشکش قبول نہیں کر پایا، فلمساز


ویب ڈیسک November 15, 2024

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار دھرمیش درشن نے حالیہ گفتگو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کی پیشکشوں کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔ 

دھرمیش درشن نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں دو بار فلموں کی پیشکش کی تھی، مگر انہوں نے اپنی اصولوں کے باعث قبول نہیں کیں۔ 

انہوں نے کہا، "2004 میں کریم مورانی ایک فلم بنانا چاہتے تھے جس میں شاہ رخ خان کو لینا تھا، مگر میں 'بےوفا' میں مصروف تھا۔ اسی طرح، شاہ رخ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز کے تحت بھی ایک فلم کی پیشکش کی، مگر میں نے اصولی طور پر اسے رد کر دیا۔" 

دھرمیش درشن نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "وہ حقیقی اور عظیم فنکار ہیں اور اپنے ہر کامیابی کے مستحق ہیں۔ ایک سچے اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں کلاس اور سخاوت بھی ہے۔" 

انہوں نے مزید کہا کہ "جب بھی ہم ملتے ہیں، وہ ہمیشہ میرا احترام کرتے ہیں اور وہ کبھی ناراض نہیں ہوتے کہ میں ان کی پیشکش قبول نہیں کر پایا۔ یہ یقیناً میرا نقصان ہے کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کر سکا۔"


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں