کراچی میں آئندہ دنوں میں خنکی میں بتدریج اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

شہرکا کم سے کم پارہ 19سے21اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے

کراچی میں رات کے وقت خنکی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتے کو کم سے کم پارہ 19ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

شہرمیں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کے سبب رات تا صبح کے درمیان خنکی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔

جمعے کو صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں 0.5ڈگری کمی سے21.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جبکہ ہفتہ اور اتوارکوکم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کےمطابق  ہفتے کو شہرکی فضاؤں پرہلکی دھند چھاسکتی ہے،جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

شہرکا کم سے کم پارہ 19سے21اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکے مطابق آنے والے دنوں کے دوران شہرمیں قدرے خنک موسم میں بتدریج اضافہ ہوسکتا ہے۔

Load Next Story