خون سے بنایا گیا ہڈیوں کو جوڑنے والا مواد

سائنس دانوں نے خون کو ایک ایسے مادے میں تبدیل کیا ہے جس کی مدد سے جانوروں کی ہڈیوں کو کامیابی کے ٹھیک کیا گیا

ایک نئی تحقیق بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مریض کا خون ایسا مواد بنانے میں مدد دے سکتا ہے جو اس کی اپنی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑ سکے۔

سائنس دانوں نے خون کو ایک ایسے مادے میں تبدیل کیا ہے جس کی مدد سے جانوروں کی ہڈیوں کو کامیابی کے ٹھیک کیا گیا۔ سائنس دانوں کی یہ کاوش خاص قسم کے تھری ڈی پرنٹڈ امپلانٹس کی راہ ہموار کرے گی۔

محققین نے بتایا کہ اس نئے مٹیریل میں خون کے ری جینریٹیو پروڈکٹس بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے جو چوٹ اور بیماری کی مؤثر تھراپیز کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے محققین نے پیپٹائڈ مالیکیول نامی مخصوص مالیکیولز استعمال کیے جو ایسے عمل کا سبب بن سکتے ہیں جو اس وقت واقع ہوتا ہے جب جسم قدرتی طور پر بحالی جانب گامزن ہو، یہ ایسے زندہ مٹیریلز کو بناتے ہیں جو بافتوں کی ری جنریشن کو بڑھاتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہی جامعہ کے بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور بائیو مٹیریلز کے پروفیسر الوارو ماٹا نے کی۔

Load Next Story