پاک آرمی کی ٹیم نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرلیا

مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی  اسکردوجا رہے تھے  کہ شدید برف باری کی وجہ سےدیوسائی میں پھنس گئے


ویب ڈیسک November 15, 2024
فوٹو: فائل

اسکردو:

پاک آرمی کی ٹیم نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کرلیا۔

14 نومبر کو 15 کے قریب مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی اسکردوجا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سےدیوسائی میں پھنس گئے اور مسافروں سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔

مسافروں کے اہل خانہ اورعلاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی جس پر آرمی نے فوراً فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

پاک آرمی کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہوئی، پاک آرمی کی زمینی ٹیم نے انتہائی سرد موسم اور برف باری کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مسافروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کرلیا۔

پاک آرمی کی زمینی ٹیم انتہائی مشکلات کو پار کرتے ہوئے مسافروں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرزنے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، تاہم موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث فضائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔

اہل علاقہ اور پھنسے ہوئے مسافروں نے پاک آرمی کا بروقت ریسکیو آپریشن سے مسافروں کو نکالنے پر شکریہ اداکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں