پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 248 روپے 38 پیسے برقرار

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا


ویب ڈیسک November 15, 2024
حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں اگلے 15 روز کے لیے کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قیمتوں کے رجحان کے تحت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15 روز کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اگلے 15 روز تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 255 روپے 14 پیسے اور پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 248 روپے 38 پیسے برقرار رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں