بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 نومولود بچے ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی کے ایک اسپتال کے نومولود بچوں کے لیے بنائے گئے انٹینسیو کئیر یونٹ (آئی سی یو) میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے 10 نومولود ہلاک ہوگئے۔
اسپتال حکام کے مطابق آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 16 نومولود بچوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آتشزدگی کے وقت آئی سی یو میں 54 بچے داخل تھے۔ اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر آئی سی یو میں موجود آکیسجن فراہم کرنے والے یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
واقعہ کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔