52 کلو وزنی دریائی کچھوا ریسکیو کرکے واپس قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا

ملزم نے کچھوا فروخت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی تھی

جنوبی پنجاب میں بڑے سائز کے دریائی کچھوئے پکڑ کے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

صادق آباد کے رہائشی نے 52 کلو گرام وزنی ایک بڑا دریائی کچھوا پکڑا جس کی شناخت انڈین نارو ہیڈڈ سافٹ شیل ٹرٹل (چترا انڈیکا) کے نام سے ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو سامنے آئی جس میں کچھوے کے وزن اور اسے فروخت کرنے سے متعلق بتا رہا ہے۔ جنگی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالے کارکنوں کے مطابق واٹس ایپ کے مقامی گروپوں میں اس کچھوے کی ویڈیو شیئر کی۔

برآمد کیا گیا کچھوا آئی یو سی این کی معدومیت کے خطرے سے دوچارانواع کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر پنجاب وائلڈلائف صادق آباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے نایاب نسل کا کچھوا بھی ریسکیو کرلیا ہے جس واپس اس کے قدرتی مسکن میں چھوڑا جائے گا۔

Load Next Story